Home / Breaking News / ’لڑنے کے بجائے جنوبی ایشیا میں غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کے لیے کام کریں‘

’لڑنے کے بجائے جنوبی ایشیا میں غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کے لیے کام کریں‘


پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ’جنوبی ایشیا میں غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کے لیے کام کریں بجائے یہ کہ آپس میں لڑیں۔‘
جمعرات کو اسلام آباد میں دو روزہ سیکورٹی ڈائیلاگ کے اختتامی سیشن سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جس نے اسلحے کی دوڑ میں شامل ہونے سے گریز کیا ہے۔
’انڈیا کے ساتھ کشیدگی کی صورتحال میں ہمارے ردعمل نے اس عزم کو ظاہر کیا کہ ہم خطے میں مسابقت کے بجائے ہم آہنگی کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’ہمارے دفاعی اخراجات میں اضافی کی بجائے کمی ہوئی ہے۔ یہ آسان نہیں ہے خاص کر جب آپ جارحیت پسند اور غیر مستحکم ہمسایوں کے ساتھ رہ رہے ہوں۔‘
فوج کے سربراہ نے کہا کہ ’یہ ایک عالمی تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ نیشنل سکیورٹی کا عصر حاضر کا تصور ملک کو صرف اندورنی اور بیرونی خطرات سے بچانے کا نام نہیں بلکہ ایک ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا بھی ہے جہاں انسانی سلامتی کی خواہش اور قومی ترقی پنپ سکیں۔ لازمی طور پر یہ صرف فوج کا کام نہیں رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ دنیا نے عالمی جنگ اور سرد جنگ کی تباہی کو دیکھا ہے۔ جس میں تقسیم اور خوبیوں کی نظراندازی نے مستقبل کو دھندلا ڈالا اور انسانیت کے لیے تباہ کن نتائج لائے۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے غیر حل شدہ تنازعات پورے خطے کو غربت میں دھکیل رہے ہیں۔ ’یہ جان کر افسوس ہوا کہ آج بھی یہ (جنوبی ایشیا) تجارتی انفرااسٹرکچر، پانی اور توانائی کے تعاون کے لحاظ سے دنیا کے سب سے کم مربوط خطوں میں شامل ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ غربت کے باوجود ہم اپنا بہت سارا پیسہ دفاع پر خرچ کرتے ہیں، جو لازمی طور پر انسانی ترقی کی قیمت پر آتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آج دنیا میں تبدیلی کے سب سے اہم محرکات ڈیموگرافی، معیشت اور ٹیکنالوجی ہیں۔ تاہم ایک مسئلہ جو اس تصور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے وہ ہے اقتصادی سلامتی اور تعاون۔ دنیا کے متعدد طاقتوں کے مراکز کے مابین کمزور تعلقات اور مسابقتی اتحادوں کے عروج کا نتیجہ ایک اور سرد جنگ کے تناؤ کے علاوہ کچھ بھی نہیں لا سکتا ہے۔‘

Facebook Comments Box

About Web Desk

Check Also

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف …