Home / Uncategorized / مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان مستعفی

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان مستعفی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف بطور سابق وزیر قانون و انصاف نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر پر  کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے لیکن قانون دان کی حیثیت سے عہدے پر چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا اور قانون کی بالادستی کا عمل اپنی ذات سے شروع کررہا ہوں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر دیا جس کے لیے انہیں وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔  بابر اعوان نے ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں۔

Facebook Comments Box

About Web Desk

Check Also

وزیر اعلی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں 2 …