Home / Breaking News / موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی

موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی

گجرپورہ کے قریب لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو آج سزا سنائی جائےگی۔

مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت دل سوز واقعہ کے ساڑھے6 ماہ بعد انجام کو پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ڈیفنس سے براستہ ایسٹرن بائی پاس گوجرانوالہ جارہی تھی کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر دو ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
گاڑی کا پٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی کہ ملزمان نے پہلے انھیں لوٹا اور پھربچوں کویرغمال بناکر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

دو روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Facebook Comments Box

About Web Desk

Check Also

ملک میں کورونا خطرناک حد تک بڑھ گیا، شرح 9 فیصد سےتجاوز کر گئی

ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے اور 3876 نئے کیسز بھی …