پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔‘
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی کی ویکسین لگوائی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے جمعرات کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔
پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
Facebook Comments Box