Home / پاکستان / وزیر اعظم عمران خان نے عید کی نماز پڑھی؟ صحافی کے اس سوال پر فواد چوہدری خاموش نا رہ سکے

وزیر اعظم عمران خان نے عید کی نماز پڑھی؟ صحافی کے اس سوال پر فواد چوہدری خاموش نا رہ سکے

عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی ایک دوسرے کو مبارکباد تو دے ہی رہے تھے مگر سوشل میڈیا پر ایک سوال بھی ہر کوئی پوچھ رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی نماز عید پڑھنے کی کوئی تصویر یا ویڈیو سامنے کیوں نہیں آئی۔عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی ایک دوسرے کو مبارکباد تو دے ہی رہے تھے مگر سوشل میڈیا پر ایک سوال بھی ہر کوئی پوچھ رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی نماز عید پڑھنے کی کوئی تصویر یا ویڈیو سامنے کیوں نہیں آئی۔پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، اگر وہ نماز عید پڑھنے کی تشہیر یا فوٹو نہیں چھپوانا چاہتے تو بلاوجہ بات نہیں کرنی چاہئے۔ عمران خان نمازی پرہیزی آدمی ہیں اور اکثراہم اجلاسوں سے اٹھ کرنماز پڑھنے چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی عقائد پر ہمیں اتنی اجازت ہونی چاہئے اور اتنا دل بھی بڑا ہونا چاہئے کہ وزیراعظم اپنے معاملات اور عقائد کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

About Web Desk

Check Also

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف …