Home / Breaking News / پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی مشاورت، وزیراعلیٰ اور نامزدگورنر اسلام آبادطلب

پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی مشاورت، وزیراعلیٰ اور نامزدگورنر اسلام آبادطلب

پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی مشاورت کا وقت آن پہنچا، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور نامزد گورنر کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ پنجاب کابینہ کی جانب سے 28 اگست کو حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور نامزد گورنر چودھری سرور کو اسلام آباد بلا لیا۔ ملاقات میں پنجاب کابینہ کے ناموں کو فائنل کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 15 وزیر اور 3 مشیر حلف اٹھائیں گے۔ امکان ہے کہ پنجاب کی کابینہ 28 اگست کو حلف اٹھائے گی۔

کپتان کی کال سے پہلے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال، احمد شاہ کھگہ، خالد محمود، یاسر ہمایوں اور مراد راس نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی خان کے عمائدین بھی ملے اور وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق کی فراہمی کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Facebook Comments Box

About Web Desk

Check Also

اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف …