Home / انٹرٹینمنٹ / ’پٹھان فیملی سے ہونے کی وجہ سے کبھی اداکاری کا نہیں سوچا تھا‘

’پٹھان فیملی سے ہونے کی وجہ سے کبھی اداکاری کا نہیں سوچا تھا‘


پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے انہیں بچپن سے ہی مشہور ہونے شوق تھا لیکن پٹھان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہوں نے کبھی ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا نہیں سوچا۔

ایک ویب انٹرویو کے دوران صحیفہ جبار نے اپنے شوبز میں انٹری سے متعلق بات چیت کی اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی ہر شخص کے ذہن میں مشہور ہونے کا شوق پایا جاتا ہے لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ماڈل بنوں گی۔

انہوں نے کہا مجھے لگتا تھا کہ میں ایک بہت پڑھی لکھی شخصیت بنوں گی اور ایک ایسی شخصیت بنوں گی جو بہت مشہور ہو گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ پٹھان فیملی سے ہیں اس لیے یونیورسٹی پہنچنے تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کبھی ماڈلنگ کریں گی لیکن جب کچھ چیزیں آپ کے نصیب میں ہوتی ہیں تو پھر راستے خود بخود بننا شروع ہوجاتے ہیں اور آپ کو لوگ بھی پھر ویسے ہی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔صحیفہ نے بتایا کہ میں نے سب سے پہلا پروجیکٹ یونیورسٹی لائف کے دوران کسی کالج شو میں ریمپ پر واک سے کیا، وہ ریمپ واک وقت میری اور اداکارہ و ماڈل نیہا راجپوت کی پہلی ریمپ واک تھی۔

اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے متعلق انہوں نے بتایاکہ مجھے پہلے آڈیشن کی کال نجی ٹی وی چینل کی طرف سے اپنی مایوں والے دن موصول ہوئی جس پر انہیں کہا کہ 10 دن بعد میری شادی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اچھا کرپاؤں گی لیکن اس کے باوجود مجھے آڈیشن پر آنے کے لیے اصرار کیا جاتا رہا، مایوں کے اگلے دن آڈیشن کے لیے گئی اور بہت برا آڈیشن دیا لیکن اس کے باوجود سیلکٹ ہوگئی، پھر شادی کے 20 دن اپنا پہلے ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچ گئی۔

Facebook Comments Box

About Web Desk

Check Also

Pakistan News Update

فلم ‘‘سڑک‘‘ کے سیکوئل کا سہرا سنجے دت کوجاتا ہے، پوجا بھٹ

: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ سنجے …